ایشیاپاکستان

پاکستان میں کورونا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار238 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس عالمی وبا سے 31 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

اگرچہ 26 فروری کو اس وائرس کا پہلا کیس پاکستان میں سامنے آیا تھا اور 29 فروری تک یہ کیسز صرف 4 تک محدود تھے تاہم مارچ کے مہینے میں ان کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا اور تقریباً 2 ہزار افراد صرف مارچ کے مہینے میں اس وائرس کا شکار ہوئے اور18 مارچ کو اس وائرس سے پاکستان میں پہلی ہلاکت سامنے آئی اور 31 مارچ تک یہ اموات 26 تک جاپہنچی تھی۔

پاکستان میں کورونا پھیلنے کی بڑی وجہ یہاں ٹیسٹ کی سہولتوں کا فقدان ہے کیونکہ ٹیسٹ کے بعد ہی پتہ چلتا ہے کہ کون اس وبا کا شکار ہے۔ سینئر ڈاکٹرز نے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹوں کی تجویز اور اس حوالہ سے اقدامات پر زور دیا ہے لیکن عملاً یہاں ہر شخص کا ٹیسٹ ناممکن نظر آ رہا ہے۔ اس امر میں دو آرا نہیں کہ پاکستان کے پاس وسائل کی کمی ہے اور خصوصاً پاکستان میں صحت کا سسٹم اتنی بڑی وبا کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہا، ٹیسٹ کی استعداد کار بڑھائے بغیر کورونا سے نجات اور اس کا سدباب نہیں ہو سکتا اس لئے کہ اس وقت پاکستان کو کورونا جیسے ایک خاموش دشمن کا سامنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کی جانب سے بار بار خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور عوام کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خصوصاً گھروں تک محدود رہنے پر زور دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button