فلسطینمشرق وسطی

صیہونیوں سے دوستی بڑی غلطی ہے: فلسطینی رہنما

تہران میں فلسطین کے ناظم الامورمحمد مصطفی جہیر اور حماس کے نمائندے خالد قدومی نے فلسطینی بچوں کے ساتھ یک جہتی کے زیر عنوان تہران میں منعقدہ بین الاقوامی اجلاس میں، یورپ کو نا قابل اعتماد قرار دیا اور ساتھ ہی صیہونی حکومت کے مقابلے میں متحدہ مجاہدت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تہران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد قدومی نے فلسطینی بچوں کی حمایت کے زیر عنوان چوتھے بین الاقوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطینیوں نے مغربی دنیا کا حقیقی پیغام حاصل کر لیا ہے اور اس سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مغرب ہمارے مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے مگر اس آگاہی کے باوجود وہ غاصب صیہونی حکومت کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر رہا ہے، اس لئے مغرب پر اعتماد کرنے والوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button