جنین شہر پر صیہونی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی شہید تین زخمی
جنین میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی فوجیوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور جھڑپ کے دوران صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی اور دیسی ساختہ بم پھینکے۔
اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جنین پر صیہونی فوج کے حملے میں عبداللہ ابو الھیجاء نامی ایک فلسطینی نوجوان شہید اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
رواں سال سات اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے تل ابیب اور صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف، غزہ سے “الاقصی طوفان” سے موسوم ایک حیرت انگیز آپریشن شروع کیا- چنانچہ صیہونی حکومت اپنی نا قابل بیان شکست کا بدلہ لینے اور تلافی نیز مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کے لئے، غزہ کی تمام گذرگاہوں، خاص طور پر مساجد اور مراکز پر بمباری کر رہی ہے ۔