صیہونیوں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزاحمتی فورسز کے 25 آپریشن
مہر نیوز نے فلسطین کی شھاب نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب صیہونیوں کے خلاف 25 آپریشنز کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں دس مختلف مقامات پر صیہونیوں کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور صیہونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔ مزاحمتی فورسز نے جنین میں حملہ کرنے والی صیہونی فوج کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کے حملوں کا جواب فائرنگ اور ان کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات سے کیا- فلسطینی میڈیا نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 30 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج صبح بھی صیہونی فوج کی حفاظت میں کئی صیہونیوں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی اور مسجد میں داخل ہوئے۔