اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ کل اس وقت ہوا کہ جب امریکی کانوائے العمر تیل اسکوائر کی جانب جا رہا تھا ۔ بم دھماکے کے بعد 2 سویلین افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کیا۔ ابھی تک اس بم دھماکے سے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ شام میں دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔ شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گرا کے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ کر دیا ۔