
غزہ پر صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ میں النصیرات کیمپ پر بھی حملہ کیا اور ایک مکان پر بمباری کی۔ اس حملے میں بھی کئی فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے۔ صیہونی حکومت کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے بھی المغازی کیمپ پر حملہ کیا اور خان یونس کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔
غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ غرب اردن کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں صیہونی فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کرکے کم سے کم تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔