دنیایورپ

دنیا کے چند اہم ممالک میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 لاکھ 50 ہزار686 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 70ہ زار 792 ہوگئیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار247افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 56 ہزار657 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 54 ہزار 55 کورونا مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 477 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار 990 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 50 ہزار 659 زندگیاں نگل چکا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 42 ہزار 632 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 331 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 634 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 38 ہزار 499 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 640 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 377 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 352 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 323 ہو گئیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے کل کیسزکی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار952 ہو گئی جس میں سے اب تک ایک لاکھ 63 ہزار591 افراد صحت یاب ہو چکے جبکہ 9 ہزار623 افراد جاں بحق ہوئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 962 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 91 ہزار 575ہو گئے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 111 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 84 ہزار 680 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار950 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز ایک لاکھ 87 ہزار 685 ہو گئے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 396 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات ایک ہزار267 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 612 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90لاکھ 50ہزار686 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 70ہزار 792 ہوگئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 37 لاکھ 37 ہزار 969 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 575 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 48 لاکھ 41 ہزار 925 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button