افغانستانایشیا

افغانستان میں خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک

افغان میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں پولیس چوکی پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ غزنی پولیس کے ضلعی دفتر کے پہلے داخلی دروازے پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ غزنی پولیس چیف خالد وردک کا کہنا ہے کہ حملہ آور مرکزی دروازے کو بم دھماکے سے اُڑانے کے بعد عمارت میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے ان کے عزائم کو ناکام بنادیا جس کے باعث کم جانی نقصان ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button