افغانستانایشیا

افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں15 سو مکانات تباہ

افغانستان میں سیلاب کے دوران مختلف واقعات میں 20 کے قریب افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، لینڈ سلائیڈنگ اور بجلی کے تار و ہورڈنگز گرنے سے 20 کے قریب افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 15 سو 75 مکانات تباہ ہوگئے، رہائشیوں کو پہلے ہی ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا تھا جہاں متاثرین کو اجناس اور طبی امداد بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا تھا جس کے باعث سیکیورٹی فورسز کو طلب کیا گیا، افغان فضائیہ نے سیلاب میں پھنسے 1200 رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button