افغانستانایشیا

افغانستان: چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملے

مغربی افغانستان میں چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں میں 14 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افغانستان کے صوبے بدغیس میں 2 مختلف چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے، صوبائی حکومت کے مطابق ان حملوں میں 14 پولیس اہلکار اور 7 حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروپ کے 7 اہلکار مارے گئے۔

دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سے طالبان کی جھڑپوں کے دوران 15 طالبان مارے گئے اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔

چند روز قبل ضلع سید آباد کے علاقے سرائے پل پر واقع پولیس چیک پوسٹ پر طالبان نے دھاوا بول کر 20 اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا، دہشت گردوں کے حملے میں 23 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دبئی میں طالبان نمائندوں، امریکا اور پاکستان کے وفود کے درمیان افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button