یورپ

اقوام متحدہ کی وینیزویلا میں سبھی فریقوں سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے وینیزویلا میں سبھی فریقوں سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کریں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری انٹونیو گوترش نے وینیزویلا میں سبھی فریقوں سے کہا ہے کہ وہ ملک میں کشیدگی کو کم کریں اور اس کو مزید نہ بڑھنے دیں۔

اس درمیان وینیزویلا کی پولیس نے کہا ہے کہ ملک کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے ملک کے اندر داخل ہونے والے کولمبیا کے ایک مسلح گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ وینیزویلا کی پولیس نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے کولمبیاکے ایک مسلح گروہ کو کرفتار کرلیا ہے وینیزویلا کی سرحد کی قریب تشدد اور بحران پیدا کررہا تھا اور وینیزویلا کے فوجیوں پر فائرنگ کررہا تھا۔

دوسری جانب کولمبیا کے وزیرخارجہ نے وینیزویلا کے خلاف امریکا کی مخاصمانہ پالیسیوں کا ساتھ دیتے ہوئے کہا اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ وہ وینیزویلا کی حکومت کے ذریعے کولمبیا کے ساتھ سفارتی تعلقات کو منقطع کردینے کے اعلان کو تسلیم نہیں کرتے۔

کولمبیا کے وزیرخارجہ کارلوس ھولمز تروچیلو نے کولمبیا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلینےکے وینیزویلا کے صدر مادورو کے اعلان کے ردعمل میں دعوی کیا کہ وینیزویلا کی موجودہ حکومت کو کولمبیا تسلیم نہیں کرتا۔ کولمبیا کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک مادورو کے کسی فیصلے یا اعلان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ کاراکاس میں کولمبیا کے سفارتخانے کے افسران اور ملازمین اتوار کو زمینی سے وینیزویلا سے نکل گئے۔ جس وقت کولمبیا کے سفارتکار اور سفارتی ملازمین وینیزویلا سے باہر نکل رہے تھے اس وقت سرحد پر موجود ونزوئیلا کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے بولیواری انقلاب کا ترانہ پڑھ رہے تھے اور وینیزویلا کے صدر مادورو کے حق میں نعرے لگار ہے تھے۔

نیکلس مادورو نے اتوار کو اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ اب ہم اس بات کو تحمل نہیں کرسکتے کہ کولمبیا کی سرزمین کو وینیزویلا پر حملے کے لئے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسی بنا پر ہم کولمبیا کے ساتھ وینیزویلا کے سبھی سیاسی اور سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ وینیزویلا کے صدر مادورو نے کولمبیا کے سفیر اور سفارتخانے کے دیگر ملازمین کو اڑتالیس گھنٹے کے اندر اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا تھا۔

یہ قدم اس واقعے کے بعد اٹھایا گیا جس کے تحت کولمبیا اور وینیزویلا کی سرحد پر کشید گی پیدا کی گئی۔ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے وینیزویلا کے شہریوں کے لئے نام نہاد امداد بھی ارسال کی جس کو وینیزویلا کی حکومت نے لوٹا دیا۔

صدر نیکلس مادورو نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی امداد کو ملک کے اندر نہ آنے دیں۔

وینیزویلا کی حکومت کے مخالفین نے ہفتے کو کوشش کی کہ امریکا کی انساندوستانہ کے ٹرکوں کو کولمبیا کے راستے ونزوئیلا میں پہنچانے کی کوشش کی لیکن ونزوئیلا کی فوج نے انہیں سرحد کے اس پار ہی روک دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button