اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سرمایہ کاری کو پیداوار کی سمت ہدایت کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکام کو پیداوار میں درپیش رکاوٹوں کو برطرف کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن ابو ترابی فرد کی امامت میںم نعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے نئے سال کو رونق پیداوار کے نام سے موسوم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کو پیداوار میں درپیش رکاوٹوں کو برطرف کرنے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔
خطیب جمعہ نے ملک کے مختلف صوبوں میں آنے والے حالیہ سیلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں ڈیم نہ بنائے گئے ہوتے تو حالیہ طوفانی اور شدید بارشوں کے نتیجے میں صوبہ خوزستان، لرستان اور دیگر صوبوں کو اس وقت سنگين صورتحال کا سامنا ہوتا ۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 172 ڈیم موجود ہیں جن میں وافر مقدار میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 50 ارب میٹر مکعب سے زائد پانی ایرانی ڈیموں کے پيجھے ذخیرہ ہوگيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیموں کی وجہ سے حالیہ سیلاب میں بہت کم نقصان ہوا ہے۔
خطیب جمعہ نے انقلاب اسلامی کو اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب ، دینی اصولوں پر استوار ہے اور انقلاب اسلامی ایرانی عوام کی پشتپناہی کی بدولت اپنے اعلی اہداف کی سمت گامزن ہے۔۔