ایرانمشرق وسطی

ایران کی پارلیمنٹ کا یورپی ٹرائیکا کو سخت انتباہ

اتوار کی صبح پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگریورپ نے ایٹمی معاہدے کے ڈسپیوٹ میکنیزم سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش تو ہم آئی اے ای اے کے ساتھ جاری تعاون کے بارے میں ٹھوس فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے یورپی ٹرائیکا کی جانب سے ڈسپیوٹ میکنیزم کو فعال بنانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک یورپی ملک کے وزیر نے بڑے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امریکہ یورپی ملکوں کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر انہوں نے ایران کے خلاف ڈسپیوٹ میکنیزم کو استعمال نہ کیا تو یورپ سے امریکہ لائی جانے والی گاڑیوں پر پچیس فی صد ڈیوٹی عائد کردی جائے گی۔ ایران کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ امریکہ نے یورپ کے ایک طاقتور ملک کو انتہائی ذلت آمیز اور غیر منصفانہ کام پر مجبور کردیا ہے۔ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور سے عمل کیا ہے جبکہ یورپ نے امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے نکل جانے کے بعد کے ایک سال سے زائد کے عرصے میں صرف بیانات دینے پر اکتفا کیا ۔ایران کے اسپیکر نے کہا کہ تہران دھمکیاں دینے کا قائل نہیں تاہم میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم یورپی ٹرائیکا کے اقدامات کا ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button