ایراندنیامشرق وسطییورپ

ایران کے میزائلی حملے میں پچاس امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئی ہیں : پنٹاگون

پنٹاگون کے ترجمان تھومس کمپبل نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا ہے کہ آج تک پچاس امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹین پہنچنے کی تشخیص کی جا چکی ہے۔ کمپبل نے کہا کہ مزید اٹھارہ فوجیوں کو معائنوں اور مکمل علاج کے لئے جرمنی منتقل کیا گیا ہے۔ایران نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے بزدلانہ قتل کا انتقام لینے کے لئے بدھ اٹھارہ جنوری کو عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے کو میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ ایران کی انتقامی کارروائی میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم واشنگٹن نے بتدریج امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا اور اب زخمیوں کی تعداد پچاس بتائی ہے۔ امریکی وزرات جنگ پنٹاگون نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ ایران کے میزائلی حملے میں چونتیس امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹ پہنچی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button