اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کے اسپیکر نے ایشیائی ملکوں کے باہمی تعلقات کے فروغ میں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے کردار پر تاکید کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر علی لاریجانی نے آج ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے 12ویں اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ عشروں کے دوران ایشیائی ممالک نے تجارت، اقتصاد اور علم و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت کی ہے اور سیاسی مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورای اسلامی) کے اسپیکر علی لاریجانی ایک پارلیمانی وفد کی قیادت میں آج صبح ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے 12ویں اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہوئے.
بنگلہ دیش نے1999 میں ایشیائی پارلیمانی فورم برائے صلح(اے اے پی پی) کا سنگ بنیاد رکھا جو 2006 میں ایران کی تجویز پر اس فورم کا نام بدل کر ایشین پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کر دیا گیا۔
ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کا 11 واں اجلاس گزشتہ سال ایشیا میں معاشی ترقی کے فروغ کے عنوان سے ہوا تھا۔