بحرین میں آل خلیفہ کے پولیس اہلکاروں کی انسانیت سوز جرائم کی وجہ سے نوجوان شہید ہوگیا ۔
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی جیل میں ایک نوجوان کی ایذائیں اور علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شہادت واقع ہوگئی ۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سید کاظم عباس کو 2015 میں بحرین ائیرپورٹ پر حراست میں لیا گیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کے جھوٹے الزام میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بحرین کا یہ مجاہد جوان، جیل میں بہت زیادہ ایذائیں دیئے جانے، کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے اور علاج کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے شہید ہوگیا ۔