مشرق وسطییمن

جارح سعودی اتحاد کے ذریعے فائربندی کی خلاف ورزی

گزشتہ بہترگھنٹے میں جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں جنگ بندی کی پانچ سو چونتیس بار خلاف ورزی کی ہے جس کے جواب میں یمنی افواج نے سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے فوجی مراکز پر میزائلی حملہ کرکے جارح فوجیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ بہتّر گھنٹے میں مغربی یمن کے شہر الحدیدہ میں پانچ سو چونتیس بار فائر بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمنی فوج کےترجمان یحیی السریع نے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ بہّتر گھنٹے میں یمن کے مختلف علاقوں میں اکسٹھ مرتبہ صرف بمباری کی ہے جبکہ زمینی اور سمندری حملوں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسٹاک ہوم سمجھوتے کے مطابق یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں فائربندی پر گذشتہ اٹھارہ دسمبر سے عمل شروع ہوا ہے لیکن سعودی اتحاد نے مسلسل فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں یمن کی فوج اورعوامی رضاکارفورس نے بھی بدھ کو یمن کے ہی صوبے حجہ کے علاقے حیران میں سعودی فوجی ٹھکانے پر اپنے ہی تیار کردہ بدر پی ون میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمن میں ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ میزائل اپنے صحیح نشانے پر جاکر لگا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی اور ان کے اتحادی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل علی الموشکی نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ یمنی فوج نے عہد کررکھا ہے کہ وہ کسی بھی ایک جارح فوجی کو یمن سے زندہ بچ کر نہیں جانے دے گی۔ یمن کا چاروں جانب سے محاصرہ ہونے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات، اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button