دنیایورپ

امریکی پولیس نے فائرنگ کرکے ایک اور سیاہ فام کو ہلاک کردیا

ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پولیس نے اٹلانٹا میں ایک اور سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ جس کے بعد امریکی عوام کے مظاہروں میں مزید شدت آگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی پولیس کو فون کال پر اطلاع دی گئی کہ ایک نوجوان ریسٹورنٹ کی کار پارکنگ میں سو رہا ہے ۔

پولیس نے پہنچ کر اسے جگایا ،پولیس کے مطابق مذکورہ شخص ہاتھا پائی کے بعد جھٹکا دینے والا آلہ چھین کر بھاگ گیا۔ اور فاصلے سے پولیس افسر کے خلاف استعمال کیا جس پر پولیس اہلکار نے اس سیاہ فام کو گولی مار دی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ اٹلانٹا کے محکمہ پولیس سے 27 سالہ ریشرڈ بروکس کو ہلاک کرنے سے متعلق تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقع ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکہ میں پولیس اصلاحات کے مطالبات زور پکڑتے جارہے ہیں۔ اس سے قبل امریکی پولیس نے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے گلے پر گھٹنا رکھ کر ہلاک کردیا تھا جس کے بعد امریکہ میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے جس میں کم سے کم پولیس کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی اور 10 ہزارسے زائد افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button