عرب ذرائع کے مطابق حلب کے ایئر پورٹ کے اطراف میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
سانا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے حلب ایئر پورٹ کے اطراف میں ہوائی حملہ کیا ہے۔ شام کے دفاعی میزائل سسٹم نے اسرائیلی حملے کا بھر پور مقابلہ کیا اور اسرائیل کے کئی میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا ۔
شامی ٹی وی کے مطابق حلب کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔