امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی
رہبر معظم کی شرکت سے مجلس عزا
رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رح) میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
حسینیہ امام خمینی (رح) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی کربلائے معلی میں عظیم قربانی کی یاد میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔
مجلس عزا میں اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی نے خطاب کیا اور جناب اسلامی فر، ارضی اور بنی فاطمہ نے سید الشہداء کے مصائب بیان کئے اور نوحہ خوانی کی۔