افریقہ

زمبابوے میں سمندری طوفان 31 افراد ہلاک متعدد لاپتہ

زمبابوے میں سمندری طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

طوفان کے باعث 71 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جن کو ریسکیو ذرائع تلاش کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ طوفان کے باعث مشرقی صوبے میں کئی پل بہہ گئے اور گھر بھی متاثر ہوئے ہیں۔

سمندری طوفان آئیدائی نے جمعے کو وسطی موزمبیق میں بھی تباہی مچائی تھی، موزمبیق میں طوفان کے دوران مختلف واقعات میں لگ بھگ 87 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ اسی طوفان کے باعث ملاوی میں بھی تقریباً 56 افراد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button