سعودی عرب کی ایک جیل میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے واس کی رپورٹ کے مطابق آگ ریاض کی الملز جیل میں لگی جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ ابھی تک لگنے والی آگ کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔