ایشیاپاکستانعربمشرق وسطی

سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین پرفائرنگ متعدد زخمی

پاکستانی ملازمین گزشتہ ایک سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران ملازمین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی اور سعودی پولیس نے پاکستانی ملازمین پر سیدھی گولیاں چلائیں، جس سے متعدد پاکستانی ملازمین زخمی ہو گئے۔ سعودی پولیس نے متعدد پاکستانی ملازمین کو گرفتار بھی کر لیا۔

پاکستانی ملازمین گزشتہ ایک سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی سفارتخانے کا دعوی ہے کہ وہ اس بات سے تاحال بے خبر ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پاکستانی و دیگر ملازمین سراپا احتجاج ہیں، ان ملازمین میں پاکستانی، بنگلہ دیشی اور دیگر ممالک کے باشندے شامل تھے۔ احتجاج میں شریک پانچ سو سے زائد ملازمین کا کہنا تھا کہ اُنہیں کمپنی کے رویئے کی وجہ سے بہت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button