عسیر اور نجران کے علاقوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی گولہ باری میں سعودی فوج کو بھاری نقصان پہنچا۔
صنعا میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے عسیر میں سعودی فوج کے مورچوں اور فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔
یمنی فوج کی گولہ باری میں درجنوں سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور متعدد مورچے اور چیک پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی۔ یہ کارروائی یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی فوج کے حملوں کے جواب میں کی گئی۔
صحرائے الاجاشر میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی ایک کارووائی میں سعودی اتحاد کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔