رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید مبعث کی مناسبت سے ایران کےاعلی حکام ، اسلامی ممالک کے سفراء اور عوام کے مختلف طبقات کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پرتباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ابھی بہت سے اقدامات باقی ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عید مبعث کی مناسبت سے ایران کےاعلی حکام ، اسلامی ممالک کے سفراء اور عوام کے مختلف طبقات کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پرتباہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ابھی بہت سے اقدامات باقی ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید مبعث کی آمد پر حاضرین اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: پیغمبر اسلام (ص) کی بعثت جامع ترین، کامل ترین اور ابدی بعثت ہے ۔ آج انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام اسی بعثت کے سلسلے کی کڑی ہے۔ اللہ تعالی کا طاغوتیوں پر توحید پرستوں کی کامیاب کا وعدہ سچا اور بر حق ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے بعض صوبوں میں آنے والے سیلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: سیلاب کی وجہ سے لوگوں کے گھروں، زراعت اور مال مویشیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے سلسلے میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا فوری طور پر ازالہ بہت ضروری ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ابھی بہت سے اقدامات باقی ہیں جنھیں سنجیدگی اور سرعت کے ساتھ انجام دینے کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: سیلاب کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے اب عوام کے گھروں کی تعمیر اور ان کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کا وقت ہے۔ لہذا اس کے بعد حکام کی سب سے بڑی ذمہ داری عوام کو ان کے گھروں میں آباد کرنے اور ان کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلام میں جنگ ہے البتہ جنگ کی سمت کا مشخص ہونا اہمیت کا حامل ہےکیونکہ سامراجی طاقتوں نے ہمیشہ فساد اور انحراف پیدا کرنے کے لئے جنگیں مسلط کی ہیں طاغوتی طاقتوں نے ہمیشہ توحید پرستوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے لہذا طاغوت کے خلاف قیام اور جنگ، مذموم نہیں بلکہ ممدوح اور قابل تعریف ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے مستقبل کو ایرانی جوانوں سے متعلق قراردیتے ہوئے فرمایا: ایران کی ترقی اور پیشرفت کے سلسلے میں ایرانی جوانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدانوں میں آگے کی سمت گامزن رہنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران کا مستقبل روشن اور تابناک ہے اور ایرانی قوم کے دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔