دنیا

شمالی کوریا کا میزائلی تجربہ

شمالی کوریا نے ایک جدید میزائل کے کامیاب تجربے کی خبر دی ہے۔

ارنا نے شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی کوریا کی ڈیفنس سائنس اکیڈمی ، جمعرات کو غیرمعمولی طور پر ایک بڑے میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ میزائل شمالی کوریا کے اسلحہ جاتی سسٹم کو مکمل کرتے ہوئے غیرمعمولی قوت سے دشمن کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شمالی کوریانے بارہویں مرتبہ اس قسم کے میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا کے میزائلی تجربے کی خبر ایسے عالم میں سامنے آئی ہے کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ماہرین کی سطح کے مذاکرات کا نیای دور سوئیڈن کے شہر اسٹاکہوم میں بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔اسٹاکہوم مذاکرات کی ناکامی کے بعد شمالی کوریا کے حکام نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جب تک واشنگٹن پیونگ یانگ کے خلاف اپنے دشمنانہ رویے کا سلسلہ بند نہیں کرتا اس وقت تک امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button