افغانستانایشیا

طالبان کے تازہ حملوں میں 29 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان نے تازہ حملوں میں کم از کم 29 افغان سیکورٹی فورس کے اہلکار ہلاک کردئیے جو افغان حکومت کی جانب سے ان پر فضائی و زمینی حملہ کئے جانے کے بعد سامنے آئے۔ حملوں میں اضافہ دوحہ میں جاری امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا اشارہ دیتا ہے۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حکومتی فورسز نے ہفتے کے اختتام پر ہونے والے حملوں میں 51 طالبان کو ہلاک کیا۔

افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے ایک ضلع میں فضائی حملہ میں طالبان کے دو کمانڈر ہلاک ہوئے۔

ہلاک طالبان کمانڈر میں سے ایک کی شناخت ملا نعیم الیاس ادریس کی حیثیت سے ہوئی جبکہ دوسرے کمانڈر کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button