طالبان نے شمالی افغانستان کے صوبہ پروان سے الیکشن کمیشن کے پندرہ مبصرین اور اہلکاروں کو اغوا کر لیا
ارنا کی رپورٹ کے مطابق پروان کے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سربراہ عبدالقہار وہاب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ان مبصرین کو صدارتی انتخابات مکمل ہونے کے بعد صوبہ پروان کے ضلع شینواری سے اغوا کیا گیا ہے۔ صوبہ پروان کے گورنر کی ترجمان وحیدہ شہکار نے کہا ہے کہ مقامی بزرگ شخصیات ان مبصرین کی رہائی کے لئے طالبان سے گفتگو کر رہی ہیں تاہم اگر مذاکرات کے ذریعے یہ افراد آزاد نہ کئے گئے تو فوجی کارروائی کی جائے گی۔ طالبان نے افغان عوام کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اٹھائیس ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گے تو انھیں حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر لوگوں کے حصہ نہ لینے کی ایک وجہ طالبان کی دھمکی ہے ۔