فلسطینمشرق وسطی

غزہ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت

غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی بلااشتعال اور وحشیانہ فائرنگ میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری غزہ میں شجاعیہ کے علاقے میں احتجاج کر رہے تھے جن کو منتشر کرنے کے لئے صیہونی فوجیوں نے شدید فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ادھر مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔قابل ذکر ہے کہ غزہ میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button