لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری عراقی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لئے بغداد پہنچ گئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری ایک اعلی وفد کے ہمراہ عراقی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لئے بغداد پہنچ گئے ہیں۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اس سفر میں عراقی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔