ایشیاپاکستان

پاکستان میں مسنگ پرسن کی رہائی کیلئے مظاہرہ

پاکستان کے شہر کراچی میں آج سیکڑوں افراد نے مسنگ پرسن کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے جن کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز تھے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ مسنگ پرسن کو بازیاب کرایا جائے یا پھر انھیں عدالت میں پیش کیا جائے۔

مظاہرین نے کہا کہ مسنگ پرسن کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ مسنگ پرسن کی بازیابی کی کمیٹی نے 2019 میں کہا تھا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے 5 ہزار کے قریب افراد اغوا ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button