ایشیاپاکستان

پاک ایران سرحد پرسیکیورٹی صورتحال کیلئے رابطے ضروری

پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد پرسیکیورٹی صورتحال کیلئے رابطے ضروری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیبات سے امن و امان میں مزید بہتری آئے گی جب کہ پاک ایران سرحد پرسیکیورٹی رابطے و تعاون سے بھی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی ترقی کا امن سے گہرا تعلق ہے اور پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اورخوشحالی سے جڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button