ایشیاپاکستان

پشاور میں دھماکہ، متعدد زخمی

پاکستان کے شہر پشاور میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چھے افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دھماکہ پشاور کے صدر بازار میں کالی باڑی کے علاقے میں کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ دھماکے سے متعدد دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بارودی مواد، گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس واقعے میں نیا طریقہ استعمال کیا گیا اور بارودی مواد گاڑی کے دروازے میں چھپایا گیا تھا۔
تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دھماکے کے بعد شہر بھر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button