یمن کی فوج اور عوامی تحریک سعودی جارحیت کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام کی استقامت اور پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے علاقہ العسیر پر 6 زلزال- 1 نامی میزائل داغے ہیں۔
یمنی فورسز نے جمعہ کو سعودی عرب کی تیل کمپنی الشیبہ پر 10 ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا تھا جو یمن کی جنگ کے دوران بے نظیر دفاعی حملہ تھا۔