ایرانمشرق وسطی

امریکہ کا ھدف ایران اور روس ہے: جنرل حاتمی

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران اور روس کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے حالیہ دورہ روس کے موقع پر رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس جو خطے میں امریکی غنڈہ گردی کے خلاف فعال کردار ادا کررہے ہیں، انھیں امریکہ ٹارگٹ کررہا ہے.

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ٹرمپ اور اس کی سوچ نے ایران اور روس سے بڑھ کر پوری دنیا کے لئے مسئلہ کھڑا کردیا ہے جس کی وجہ سے آج پوری دنیا کو مسائل کا سامنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور روس علاقائی امن و استحکام کے لئے آزادانہ کردار ادا کررہے ہیں جنہیں امریکہ دوسروں سے زیادہ ٹارگٹ کررہا ہے.

بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کی پرواہ کرتا ہے اور نہ ہی انسانی اصولوں کو اہمیت دیتا ہے جس سے عالمی برادری کے لئے سنگین خطرات لاحق ہیں.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو گزشتہ 40 سال سے امریکی پابندیوں کا سامنا ہے مگر ہم نے ان تمام سازشوں کو شکست دی ہے.

جنرل حاتمی نے شام سے متعلق ایران اور روس کے درمیان تعاون کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے شام میں قیام امن کے لئے اچھی کارکردگی دکھائی اور یقینا شام کی تعمیر نو کے لئے بھی مل کر تعاون کریں گے.

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button