ایشیاکشمیر

جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر: او آئی سی

او آئی سی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ 46ویں اجلاس کے اعلامیے کے مطابق او آئی سی نے ہند و پاک کشیدگی پرتشویش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک سے کہا گیا کہ کسی ایسے ایکشن سے گریز کریں جو کہ جنوبی ایشیا کی صورتحال اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہو۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات باہمی مذاکرات سے حل کرے۔

او آئی سی نے کہا کہ دونوں ممالک موجودہ بحران پر بات چیت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی کم کریں۔

او آئی سی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

او آئی سی نے کہا کہ یمن تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنا بھی وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button