یورپ

فرانس میں محنت کشوں کا مارچ، 300 افراد گرفتار

فرانس کی وزارت داخلہ نے دارالحکومت پیرس میں مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے مظاہرہ کرنے والوں میں سے تین سو افراد کو گرفتار کئے جانے کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مزدوروں یا محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے فرانس کے لاکھوں مزدوروں نے دارالحکومت پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔ان ریلیوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ مزدوروں اور محنت کشوں کی ریلیوں کو فرانس کے سیکورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔فرانس کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں سو سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ تین سو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھی چیک کریں
Close
Back to top button