ایشیاپاکستان

مولانا فضل الرحمن، میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے اقتدار چھوڑنے اور جمہوریت بحال کئے جانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد میں حزب اختلاف کے آزادی مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن، میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے اقتدار چھوڑنے اورجمہوریت بحال کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نماز جمعہ کے بعد آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کیا ۔ انھوں نے کہا کہ آج حکومت کے خلاف پورا اپوزیشن متحدہ ہے اور عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کررہا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کو استعفے کے لئے دو دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کو نا اہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔مولانا فضل الرحمن کے خطاب سے پہلے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ عمران خان، عوام کی مرضی سے نہیں بلکہ کسی اور کی مرضی سے اقتدار میں آئے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو سیلیکٹیڈ وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام جمہوریت کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ آج طلبہ، مزدوروں ، کسانوں ، تاجروں اور سیاسی کارکنوں سمیت پورا پاکستان، گوسیلیکٹیڈ گو کا نعرہ لگا رہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے بھی جلسے سے خطاب میں آزادی مارچ کی قیادت پر مولانا فضل الرحمن کو مبارکباد پیش کی ۔انھوں نے کہا کہ عوامی سمندر پی ٹی آئی کے سیلیکٹیڈ وزیر اعظم عمران خان کو بہا لے جائے گا۔اس سے پہلے آزادی مارچ کے شرکا نے جلسہ گاہ پر مولانا فضل الرحمن کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی ۔رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں، اسلام آباد میں جاری آزادی مارچ میں حزب اختلاف کی دونوں بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نون سمیت حزب اختلاف کی سبھی اہم جماعتوں کے رہنما اور کارکن شریک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button