ایرانایشیاپاکستانمشرق وسطی

پاکستان کے وزیر خارجہ کی ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات

ہفتے کی صبح ہونے والی اس ملاقات میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور شاہ محمود قریشی نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور خاص طور سے خلیج فارس میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ایران کا دورہ کرنے والے پاکستان کے وزیر خارجہ نے اتوار کے روز شمالی مشرقی ایران کے صوبے مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی زیارت سے اپنے دورہ ایران کا آغاز کیا تھا۔شاہ محمود قریشی اتوار کی رات مشہد سے تہران آئے اور صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ صدر ایران نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران علاقے کے تمام ممالک سے قریبی اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ علاقے میں کیشدگی اور جنگ کی آگ بہت خطرناک ہو سکتی ہے، کہا کہ ایران اپنے مفاد کی حفاظت کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور وہ علاقے میں کبھی بھی جنگ کے درپے نہیں رہا۔اس ملاقات میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی شہادت اور یوکرین کے مسافر بردار طیارے کے سانحے پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بہت صدمہ ہوا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button