ایران نے کی امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف اجلاس کی حمایت
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران اپنی مذہبی، ثقافتی اور قومی تعلیمات کی بنیاد پر ہمیشہ نسل پرستی کا مقابلہ کرنے کا عملبردار رہا ہے اور ہم دنیا کے کچھ حصوں خصوصا امریکہ میں منظم نسل پرستی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے خواہاں ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا خیال ہے کہ اقوام متحدہ کو نسل پرستی سے لڑنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔
سید عباس موسوی نے بیت المقدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ جرائم اور اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند عشروں سے فلسطینی عوام امتیازی سلوک اور نسل پرستی کا شکار ہیں اور آج ہم امریکی معاشرے میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ منظم نسل پرستی اور ناانصافی کا نتیجہ ہے جو امریکی سیاسی نظام کے ستونوں اور ڈھانچے میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف امریکی عوام اور معاشرہ ہی نسل پرستی اور ناانصافی کا شکار نہیں ہے بلکہ دوسرے ممالک کے عوام بھی امریکی حکومتوں کے امتیازی سلوک اور ناانصافی کی وجہ سے اپنے حقوق سے محروم ہوگئے ہیں ۔