غزہ میں ایک اور سانحہ، اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 شہید
فارس خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج ہفتے کو دوپہر کے بعد غزہ کے شمال میں واقع “جبالیہ” کیمپ میں “الفاخورہ” اسکول پر وحشیانہ بمباری کی۔ آخری اطلاعات ملنے تک اس بمباری میں 200 سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی شہاب کے مطابق اس اسکول میں پناہ گزینوں کو رکھا گیا تھا۔ شہاب کی رپورٹ کے مطابق اس اسکول کے ساتھ ہی “تل الزعتر” اسکول کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ جبالیہ کا علاقہ غاصب اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کی زد میں ہے اور اس بمباری میں ممنوعہ فاسفورس بموں سمیت ہر قسم کے بم استعمال کیے جا رہے ہیں۔