ایرانمشرق وسطی

علاقے میں امریکا کی موجودگی، اس کے زوال کا سبب بنے گی: ایرانی کمانڈر

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ علاقے میں امریکا کی فوجی موجودگی کے جاری رہنے سے، اس ملک کے زوال اور علاقے کی قوموں پر بھاری خرچے کے علاوہ کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

جنرل حسین سلامی نے تہران میں ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے پاس علاقے سے نکل جانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہيں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عین الاسد چھاونی پر حملہ، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے انتقام کا آغاز تھا اور یقینی طور پر یہ عمل علاقے سے امریکیوں کے انخلاء اور ان کے ناامنی پیدا کرنے کے اقدامات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکی حکومت یہ سمجھ رہی تھی کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت سے مزاحمت کی مشعل خاموش ہو جائے گی لیکن اس علاقے سے متاثر ہوکر ایران، عراق، لبنان، شام اور مغربی اور دنیا کے مختلف ملکوں میں عوام کی موجودگی نے قوموں کے درمیان اتحاد مزید مضبوط کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button