ایشیاافغانستانایراندنیامشرق وسطی

شہید قاسم سلیمانی تا ابد زندہ رہنے والی حقیقت کا نام ہے

رہبرانقلاب اسلامی

شہید قاسم سلیمانی تا ابد زندہ رہنے والی حقیقت کا نام ہے

رہبرانقلاب اسلامی

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ اور شہید کی دوسری برسی کا اہتمام کرنے والی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں فرمایا کہ صدق و اخلاص مکتب سلیمانی کی پہچان ہے۔ آپ نے فرمایاکہ آج شہید قاسم سلیمانی علاقے کے ملکوں کے نوجوانوں اور جوانوں کے آئیڈئل بنے ہوئے ہیں اور وہ ایران اور عالم اسلام کی انتہائی ہردلعزیز اور محبوب شخصیت تھے اور ہیں –

رہبرانقلاب اسلامی نے سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کو ایک قومی اور بین الاقوامی حادثہ قراردیا اور فرمایا کہ پورے ایران میں عوامی سطح پر شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں جلسے، پروگراموں اور مجالس کا اہتمام اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ایرانی عوام کے دلوں میں اس شہید والامقام کی کتنی  قدر و منزلت ہے –

رہبرانقلاب اسلامی نے شہید قاسم سلیمانی کے جلوس جنازہ میں کروڑوں سوگواروں کی شرکت کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ اس واقعے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حاج قاسم ایران کے محبوب ترین قومی ہیرو تھے اور ہیں – آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ آج عالم اسلام اور علاقے کے ملکوں کے نوجوانوں اور جوانوں میں شہید قاسم سلیمانی ایک ہیرو کے طور پر جانے جاتے ہیں فرمایا کہ آج شہید سلیمانی ہمارے خطے میں عزم و حوصلے ، استقامت و پامردی شجاعت و بہادری اور فتح و کامیابی کی علامت سمجھے جاتے ہیں جیسا کہ بعض لوگوں نے صحیح کہا ہے کہ  شہید سلیمانی دشمنوں کے لئےسردار سلیمانی سے زیادہ خطرناک ہیں-

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن سمجھ رہا تھا کہ قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس نیز ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں کو شہید کرکے کام تمام کردےگا لیکن آج اس عزیز کے خون کی برکت سے امریکہ افغانستان سے فرار کرچکا ہے اور عراق سے بھی نکلنے کی باتیں کرنے پر مجبور  ہے-  آپ  نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کو تا ابد  زندہ رہنے والی ایک حقیقت قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ شہید سلیمانی کے ٹرمپ جیسے قاتلوں کا نام تاریخ کے کوڑے دانوں میں گم ہوکر رہ جائے گا۔ البتہ اس سے پہلے ان قاتلوں کو دنیا میں اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہوگی-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے علاقے میں محاذ استقامت کو مستحکم بنانے میں شہید سلیمانی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج یمن میں استقامتی محاذ مسلسل پیشقدمی کررہا ہے، شام میں اس نے دشمن کو دھول چٹا دی ہے اور مجموعی طور پر آج استقامتی محاذ پہلے سے زیادہ مستحکم اور پرعزم دکھائی دے رہا ہے –

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن  شہادت کے بعد بھی آج شہید سلیمانی سے اس قدر  خوفزدہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ان کا نام آتے ہی اکاؤنٹ کو بلاک کردیتا ہے۔ دشمن کی کوشش ہے کہ دنیا میں شہید سلیمانی کا نام اور ان کانظریہ پروان نہ چڑھنے پائے کیونکہ مکتب سلیمانی دشمنوں کے لیے روز افزوں خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button