
صیہونی فوج کی بربریت، 3 فلسطینی زخمی
ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری کے لیے قائم غیر قانونی بستیوں کے خلاف مظاہرے میں حصہ لینے والے فلسطینیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے ربرکی گولیوں اور آنسو گیس سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔
فلسطینی مسلمان غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی صہیونی آباد کاری کے خلاف مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بعض عرب حکام کی جانب سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کئے جانے کے بعد سے غیرقانونی صیہونی آبادکاری کا عمل مزید تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔