ایرانمشرق وسطی

شہید قاسم سلیمانی کے عقیدت مندوں کے خلاف دہشتگردانہ دھماکے، خودکش نہیں تھے

The terrorist explosions against the devotees of martyred Qassem Soleimani were not suicides

تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کی جانب جانے والے راستے میں جہاں زائرین کیلئے سبیلیں لگائی گئی تھیں بیگ کے اندر رکھے ہوئے بم خوفناک دھماکوں سے اڑ گئے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول سے بم دھماکے کئے ۔  سیکورٹی اداروں نے خودکش حملے کی تردید کی ہے ۔

دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ دھماکے شہید سلیمانی کے مزار پر آنے والے زائرین اور عقیدت مندوں کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو زائرین اور عقیدت مندوں سے خالی کرا لیا گیا۔

ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی اور 80 سے زائد شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button