یمنی فورسز کے ہاتھوں ایک اور امریکی ڈرون تباہ
المسیرہ نے یحیی سریع کے حوالے سے لکھا: اللہ کے فضل سے ہم نے امریکہ کے ایک اسکین ایگل جاسوسی ڈرون کو ایک مناسب اسلحے کی مدد سے مار گرایا۔ یہ ڈرون صوبے مآرب کی وادی عبیدہ میں جارحانہ اقدامات کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا کہ اسے یمنی فوسز نے مار گرایا۔
ابھی کچھ دن پہلے بھی یمنی فورسر نے امریکہ کے ایک اسکین ایگل ڈرون کا مار گرایا تھا۔
بریگیڈیئر یحیی سریع نے کہا کہ جب تک ہمارے ملک پر حملے ہونگے اور ناکہ بندی جاری رہے گی ہماری مسلح افواج یمن کی ہوائی حدود کی حفاظت کے لئے ہر ممکنہ اقدام کرینگی۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بدھ کی رات کو بھی ملک کی میزائیل یونٹ کی طرف سے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب میں کئی اہداف کو بیلسٹک میزائیل سے نشانہ بنایا تھا۔
یمن فورسز اس سال کے آغاز سے اب تک سعودی ایئرفورس کے 10 ڈروں تباہ کر چکی ہے۔