دنیا

آئرلینڈ میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد

آئرلینڈ کے ایوان زیریں نے فلسطین میں قائم غیر قانونی اسرائیلی کارخانوں کی مصنوعات کی درآمد اور خدمات حاصل کرنے پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

آئرلینڈ میں اسرائیلی مصنوعات پر پابندی عائد ہونے پر اسرائیل نے آئرش سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرلیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئرلینڈ کےسفیر کو طلب کرکے آئرش پارلیمنٹ میں یہودی آبادیوں کی مصنوعات پرپابندی بل کی منظوری پر سرزنش کی گئی۔ اسرائیلی حکام نے سفیر کو بتایا کہ بل کو پیش اور حمایت کرنے والے متعصبانہ اور یہودی دشمن سوچ کے حامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئرش پارلیمنٹ نے گزشتہ روز پابندی بل کو اکثریت سے منظور کیاتھا، بل کےحق میں 78ارکان اور مخالفت میں 45ارکان نے ووٹ دیاتھا۔ قانون کےتحت مقبوضہ فلسطینی علاقوں پرقائم یہودی بستیوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا۔ جس کے بعد ان بستیوں میں تیار کی جانے والے مصنوعات کی درآمد اور خرید وفروخت غیرقانونی سمجھی جائے گی۔

بل کی منظوری کے بعد سینیٹر فرانسس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آئرلینڈ ہمیشہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق کے ساتھ کھڑا ہوگا اور ہم تاریخ رقم کرنے کے لیے ایک قدم کے فاصلے پر ہیں۔

قبل ازیں دسمبر میں آئرلینڈ کے ایوان بالا سینٹ نے امریکا، یورپی طاقتوں اور اسرائیل کی مخالفت کے باوجود اس بل کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button