ایرانی ایجینئروں کے ہاتھوں آٹھ مختلف ماڈل کے جنگی طیارے پوری طرح اوورہالنگ کے بعد ایران کی فضائیہ کے حوالے کر دئے گئے۔ مشرقی، مغربی اور یورپی ممالک سے ماضی میں خریدے گئے یہ طیارے پابندیوں کے سبب زمیں بوس ہو گئے تھے جنہیں خود ایرانِ اسلامی کے سپوتوں نے اپنے ہاتھوں سے اوورہالنگ کر کے آپریشنل بنا دیا۔