شیاطین اور کفار پر غلبہ پانے کا واحد راستہ قرآن پر عمل اور استقامت ہے ، رہبرانقلاب اسلامی
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ شیطانوں اور کفار پر غلبہ حاصل کرنے کا واحد راستہ قرآنی تعلیمات پر عمل اور استقامت ہے
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی میں ماہ مبارک رمضان کی آمد کی مناسبت سے منعقدہ محفل قرآن میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران ایرانی عوام کو روز افزوں عزت اور غیر معمولی پیشرفت قرآن کریم پر عمل اور استقامت کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے اور آج بھی شیاطین اور کفار پر غلبہ پانے کا واحد راستہ قرآن کریم پر عمل اور استقامت ہے –
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج انسانیت اور اسلامی معاشرے کی بنیادی ضرورت قرآنی تعلیمات کا ادراک اور ان پر عمل کرنا ہے۔ آپ نے فرمایاکہ عصر حاضر میں عالم اسلام کی مشکلات کی وجہ یہ ہے کہ وہ قرآنی تعلیمات سے دور ہوگیا ہے –
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جولوگ حکومت میں رہ کر ملک کے صدر یا بادشاہ کی حیثیت سے قوموں پر ظلم و زیادتی کرتے ہیں قرآن کریم نے ایسے ہی لوگوں خلاف صریحی حکم دیا ہے کا ان کا مقابلہ کیا جائے اور ان پر اعتماد نہ کیا جائے –
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے چند سال قبل بعض اسلامی ملکوں میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک اور عوامی انقلاب کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ یہ تحریکیں اس لئے خاموش ہوگئیں کہ ان کی قدر نہیں کی گئی اور امریکا و اسرائیل پر اعتماد کرلیا گیا لیکن ایران کے عوام نے جو امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی قیادت میں قرآنی تعلیمات سے سرشار تھے اپنے انقلاب کی قدر کی اور پہلے روز سے ہی انہوں نے سامراجی طاقتوں پر نہ صرف یہ کہ اعتماد نہیں کیا بلکہ ان کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے فرمایا کہ قرآن کریم ایک غیر معمولی اور لاثانی شاہکار اور کتاب ہے اور قرآن سے انس و لگاؤ معاشرے کے استحکام کا باعث بنتا ہے اور یہ عمل دنیوی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ اخروی سعادت کا بھی سبب قرارپاتا ہے –