سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فعال استقامت کی اسٹریٹیجی نے دشمنوں سے کچھ کرنے کی توانائی اور ارادہ سلب کر لیا ہے کہا کہ دشمن ناقابل واپسی زوال کا شکار ہوگیا ہے اور اس کے اسٹریٹیجک ذخائر ختم ہو رہے ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے پیر کو تہران میں سپاہ پاسداران کے حکام اور کمانڈروں کے تیئیسویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوری نظام کی طاقت و حیثیت بڑھتی جا رہی ہے کہا کہ آج نہ صرف یہ کہ دشمن اپنی گذشتہ پوزیشن سے پسپائی اختیار کر رہا ہے بلکہ ملت ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں بھی ناکام ہوگئی ہیں۔جنرل سلامی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ آج کا ایران ، کسی بھی مقام پر کسی بھی قوت و طاقت اور کسی بھی وسعت کے ساتھ دشمن پر حملے کی توانائی رکھتا ہے ۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کے اندر صیہونی حکومت کو نابود کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے اور اس غاصب حکومت کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے۔ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے بھی اس پروگرام میں خطاب کے دوران اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سپاہ پاسداران نے امریکہ کے جارح ڈرون طیارے کو گرا کے دنیا کے سامنے سامراج کی کھوکھلی طاقت کی پول کھول دی کہا کہ دشمن استقامت کی طاقت کے سامنے ہرگز نہیں ٹھہر سکتے ۔